27 جنوری 2015 - 09:29
فرانسیسی جریدے کے خلاف پورے ایران میں احتجاجی مظاہرے

فرانسیسی میگزین کےتوہین رسالت پرمبنی اقدام کے خلاف ایران کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانسیسی میگزین شارلی ہیبدو کے ذریعے توہین رسالت کے ارتکاب کے خلاف ایران کے مختلف شہروں میں یونیورسٹیوں کے طلبا، اساتذہ، بسیجی (رضاکار) طلبا، اہل سنت اور شیعہ علماء اور عوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والوں نے احتجاجی مظاہرے کئے-
ایران کے مختلف شہروں سے ہمارے نمائندوں نے خبردی ہے کہ شمال مغربی شہر اردبیل کے یونیورسٹی طلبا نے فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگا کر عالم اسلام کے خلاف سامراجی سازشوں کی مذمت کی-
ایران کے جنوب مغربی صوبہ خوزستان کے شہر شوش میں خواتین ٹیچرز نے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی کی مذمت کی-
 ایران کے شمال مشرقی صوبے شمالی خراسان شمالی کے اہل سنت اور شیعہ علماء نے بھی ایک احتجاجی مظاہرہ کر کے فرانسیسی جریدے شارلی ہیبدو کے توہین آمیزاقدام کی مذمت کی-
ایران کے شمالی صوبے گلستان کے شیعہ سنی علماء اور سبزوار شہر کے عوام نے بھی فرانسیسی جریدے کی جانب سے توہین رسالت کی مذمت کی اور لبیک یا رسول اللہ کے نعرے بلند کئے
ایران کے شمالی صوبے گلستان کے شیعہ سنی علماء اور سبزوار شہر کے عوام نے بھی فرانسیسی جریدے کی جانب سے توہین رسالت کی مذمت کی اور لبیک یا رسول اللہ کے نعرے بلند کئے-
صوبہ مغربی آذربائیجان کی اقلیتی آشوری برادری نے بھی ایک بیان جاری کر کے پیغمبر اکرم (ص) کی شان میں توہین کی مذمت کی اور کہا کہ دینی اور مذہبی مقدسات کی توہین انسانی حقوق کی خلاف ورزی     ہے-
واضح رہے کہ فرانسیسی جریدے شارلی ہیبدو نے اپنے دفتر پر حملے کے بعد کہ جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئےتھے، چودہ جنوری   کو اپنی نئی اشاعت میں ایک بار پھر پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توہین آمیز خاکے شائع کئے جس پر پوری دنیا کے مسلمانوں نے سخت احتجاج کیا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲